ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم جمہوریہ 26جنوری سے موبائل اندرا کینٹین کاآغاز

یوم جمہوریہ 26جنوری سے موبائل اندرا کینٹین کاآغاز

Sat, 06 Jan 2018 11:04:22    S.O. News Service

بنگلورو،5؍جنوری(ایس او نیوز) جگہ کی قلت یاکمی کی وجہ سے بی بی یم پی کے 24وارڈوں میں26جنوری سے اندرا موبائل کنیٹین کاآغاز ہونے جارہاہے ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا موبائل کینٹین کاافتتاح کریں گے۔ ودھان سودھا احاطہ میں 26جنوری کے یوم جمہوریہ پروگرام کے موقع پر اندرا موبائل کینٹین سواریوں کو وزیراعلیٰ ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ موبائل کینٹین میں غریب اورقلی مزدوروں کے لئے انتہائی کم قیمت پرناشتہ اورکھانا دستیاب ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 16اگست 2017ک و198 وارڈوں میں سے 101کے وارڈز میں اندرا کینٹین قائم کئے گئے تھے۔ بعدازاں دواکتوبر کو50مقامات پراندرا کینٹین کاافتتاح عمل میں آیا۔ بقیہ 49وارڈوں کے 24مقامات پرکینٹین تعمیر کے لئے جگہ حاصل نہیں ہوسکی۔ ان جگہو ں میں موبائل کینٹین شروع کی جارہی ہے۔ 25وارڈوں میں تعمیراتی کام اختتام پذیرہے،27،اسمبلی حلقوں میں سے 14حلقوں میں مرکزی باورچی خانے تعمیر کے گئے ہیں ۔8باورچی خانے رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جملہ 24، اندرا موبائل کینٹین شروع کئے جارہے ہیں ۔ ایک موبائل کینٹین کی سواری کے لئے 8.50لاکھ روپے ناشتہ کھانا تقسیم کیلئے درکار اشیاء ودیگر وسائل پر 4.85لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں موبائل کینٹین کی سواری 15منٹ طویل ،چھاؤں چھت کانظم اور سواری کے اوپر 400تا 500لیٹر کی اہلیت والی پانی کی ٹنکی نصب کی گئی ہے۔ صاف شفاف پانی دستیاب ہوگا۔ 


Share: